لیکھنی کہانی - فیس بک سے پیسے کمانے کا ایک نیا طریقہ
ابھی ہفتہ بھر میں ہی دو واقعات میرے قریبیوں کے ساتھ پیش آئے ، ایک استاذ محترم کا ، اور ایک دوست کا ہے کہ فیسبک پر ہی ایک آئی ڈی سیم انہی کے جیسی بناتے ہیں، جتنے لوگ انکی فرینڈ لسٹ میں شامل ہوتے ہیں سب کو فرینڈر کویسٹ بھیجی جاتی ہے اور لوگ اسکو قبول کرتے جاتے ہیں ، پھر میسنجر پر میسج کئے جاتے ہیں، خیر خیریت معلوم کرنے کے بعد کہا جاتا ہے کہ ایک بہت ضروری کام تھا ، میں ہاسپٹل میں ہوں، میں یہاں ہوں ، آپ کہیں سے ارینج کر کے 10000 ہزار روپئے ارسال کر دیں، جو قریبی ہوتے ہیں وہ حساس ہونے کی وجہ سے ارسال بھی کر دے رہے ہیں جبکہ حقیقت حال کچھ اور ہی ہوتی ہے ، اس لئے ضروری ہے پیسے ارسال کرنے سے قبل جو پر سنل نمبر
ہے اس پر ایک مرتبہ کال ضرور کر لیں بصورت دیگر آپ خود ذمہ دار ہوں گے
Mohammed urooj khan
19-Feb-2024 12:25 PM
👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾
Reply